روزانہ حفظ ریکارڈ
ہر بچے کا سبق، سبقی، منزل، غلطیاں اور روزانہ کارکردگی باقاعدہ محفوظ کی جاتی ہے۔
والدین کے لیے پروگریس
والدین بچے کا آج کا سبق، گزشتہ دنوں کی کارکردگی، موجودہ پارہ اور مکمل progress دیکھ سکتے ہیں۔
سکول مضامین کے ساتھ حفظ
حفظ کے ساتھ English، Mathematics، Science اور ضروری تعلیمی مہارتوں پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
ہم بچوں کو حفظ کیسے کرواتے ہیں؟
شعبہ حفظ القرآن میں ہر بچے کی صلاحیت، رفتار اور دہرائی کو سامنے رکھ کر منصوبہ بنایا جاتا ہے۔
ابتدائی جائزہ
روزانہ نیا سبق
سبقی کی مضبوطی
منزل اور دہرائی
والدین کا کردار
حفظ کے لیے گھر کا ماحول بہت اہم ہے۔ والدین بچے کو وقت پر سلائیں، نماز کی عادت بنوائیں، روزانہ کچھ وقت قرآن کی دہرائی کے لیے دیں، اور بچے کی حوصلہ افزائی کریں۔
غلطی ہونے پر ڈانٹنے کے بجائے محبت سے repetition کروائیں۔ استاد کے ساتھ رابطہ رکھیں اور بچے کی روزانہ report ضرور دیکھیں۔
حفظ کے ساتھ تعلیمی مضامین
ہمارا نظام اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ بچہ حفظ کے ساتھ بنیادی تعلیم سے بھی جڑا رہے۔
English
Reading، writing، vocabulary اور بنیادی grammar کی مشق کروائی جاتی ہے۔
Mathematics
بنیادی حساب، tables، concepts اور problem solving پر توجہ دی جاتی ہے۔
Science
بچوں کو روزمرہ زندگی سے متعلق آسان scientific concepts سمجھائے جاتے ہیں۔
آمین اور دعا کی تقریب
قرآنِ مجید حفظ مکمل کرنا بچے، والدین اور ادارے کے لیے بہت بڑی سعادت اور خوشی کا موقع ہے۔
جب بچہ قرآنِ مجید حفظ مکمل کر لیتا ہے تو ادارہ اس مبارک موقع پر آمین اور دعا کی تقریب کے لیے مناسب ہال اور باوقار ماحول مہیا کرتا ہے۔ اس موقع کے اضافی انتظامات والدین اپنی سہولت اور خواہش کے مطابق کر سکتے ہیں۔ اگر والدین کسی وجہ سے زیادہ اہتمام نہ کر سکیں تو بھی ادارہ سادہ اور باوقار طریقے سے بچے کی آمین اور دعا ضرور کرواتا ہے، تاکہ بچے کی محنت کی حوصلہ افزائی ہو اور اس مبارک سفر کی تکمیل پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جا سکے۔
ادارے کا اہتمام
ادارہ آمین اور دعا کے لیے مناسب ہال، باوقار ماحول اور دعا کا اہتمام فراہم کرتا ہے۔
والدین کے لیے آسان آن لائن سہولت
والدین بچے کا code یا family number لکھ کر progress، روزانہ حفظ report اور گھر کی routine update آسانی سے کر سکتے ہیں۔
حفظ پروگریس رپورٹ
روزانہ حفظ رپورٹ
گھر کی روزانہ روٹین
استاد / ایڈمن پورٹل
استاد روزانہ حفظ entry، opening setup، parent routine report، attendance view اور progress reports manage کر سکتے ہیں۔